the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے طریقہ کار پر سوال اٹھانے والے پارٹی کے سینئر لیڈر کمار وشواس کو اپنا چھوٹا بھائی قرار دیا۔ مسٹر وشواس نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) انتخابات میں زبردست شکست کھانے والی آپ کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے تھے اور انہوں نے مسٹر کیجریوال کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ مسٹر وشواس نے کارکنوں سے رابطہ ٹوٹنے پر تشویش ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ مسٹر کیجریوال ان کی ہاں میں ہاں ملانے والے لوگوں سے گھرے ہوئے ہیں۔

کیجریوال نے ٹویٹ کیا، کمار میرا چھوٹا بھائی ہے۔ کچھ لوگ ہم لوگوں کے درمیان



دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس طرح کے لوگ پارٹی کے اصلی دشمن ہیں۔ کوئی بھی ہمیں الگ نہیں کر سکتا۔ پنجاب اور گوا اسمبلی انتخابات کے بعد دہلی میونسپل انتخابات میں آپ کو ملی کراری شکست کے بعد پارٹی میں بڑے پیمانے پر مخالفت کی آواز پر مسٹر کیجریوال نے گزشتہ روز غلطی تسلیم کی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں کو قبول کریں اور انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ یہ کرنا ضروری ہے اور ہمیں غور و فکر کرنا ہوگا، یہ بہانے بنانے کا وقت نہيں ہے۔ اب کارروائی کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں پھر سے اپنے کام میں مصروف ہوجانا ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.